پونچھ : ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں  خود ساختہ مہنگائی کا عروج  


 راولاکوٹ(نامہ نگار)پونچھ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں از خود مہنگائی عروج پر ، سگریٹ سمیت دیگر اشیا خورد نوش زخیرہ کرکے شہریوں سے زیادہ پیسے وصول کیے جانے لگے، مختلف کمپنیوں کے سگریٹ جن پر ریٹ110نصب ہے صارفین سے220روپے وصول کیے جا رہے ہیں، زخیرہ اندازوں کی جانب سے مختلف اشیا خورد نوش پر بھی پرانی قیمتیں ہیں لیکن زخیرہ کرکے انہیں اب دوگنی قیمتوں میں مارکیٹ میں سیل کیا جارہا ہے، شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کیے جائیں اور زخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور پرائس کنڑول کمیٹی شہر کا وزٹ کرکے از خود نوٹس لے کہ کس طرح شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے ،من مانے ریٹس لگاکر عوام کو جو پہلے ہی مہنگائی میں پس رہے ہیں کو مزید مشکلا ت سے بچایا جائے تاکہ کچھ حد تک عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہو سکے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...