سانگھڑ (نامہ نگار)ملکی سیاست کو بد اخلاقی و بے حیا کرپشن لوٹ مار اور ذاتی مفادات سے پاک کرکے اسلام کے سنہری اصولوں عدل و انصاف اور خدمت خلق کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ سانگھڑ کی جانب سے نیشنل بینک کے سامنے رکنیت سازی کے سلسلے میں ایک کیمپ لگایا گیا جس میں سانگھڑ کی عوام نے بھرہور شرکت کی اور رکنیت سازی کے فارم بھروائے ،اس موقع پر ڈویژن نوابشاہ کے صدر حافظ رضا اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی، ڈویژن نوابشاہ کے صدر حافظ رضا اللہ ،سانگھڑ کے صدر آصف آرائیں خالد و دیگر نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں سے اقتدار پر جمان جماعتیں اپنے پرکشش منشور اور نعروں کے باوجود عوام کا معیار زندگی بدلنے میں بری طور ناکام ہو گئے ،معاشی اقتصادی سماجی داخلی و خارجی طور پر بھی ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوچکا عوام کو سمجھ آجانی چاہیے کہ آپ کا ووٹ ہی آپ اور آپ کے بچوں کا مستقبل روشن و بلند پاکستان کی ضمانت ہے،ہم آپکو پاکستان مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں ہم اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہے گئے۔