میرواہ گورچانی (نامہ نگار) میرواہ گورچانی شہر ٹاؤن انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث کافی عرصے سے مچھر مار اسپرے نہ کرنے کے باعث شہر میں مکھی نما مچھروں کی یلغار ہے۔ ساری رات جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے شہری رات پر جاگنے پر مجبور ہیں۔ مچھروں کی بہتات کے باعث ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے میرواہ گورچانی کے شہریوں سید ضمیر الحق بخاری،راؤ رازق حسین، افضل لودھی اور دیگر نے ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر فلفور مچھر مار اسپرے شروع کیا جائے تاکہ شہری سکون کی نیند سو سکیں ۔
انتظامیہ کی لاپرواہی مچھروں کی یلغار، شہری رات جاگنے پر مجبور
Feb 27, 2023