کارکن کی گمشدگی کیخلاف جئے سندھ محاذ کے کارکنوں کی بھوک ہڑتال 


مورو(نامہ نگار) جیئے سندھ محاذ کی مرکزی کال پر مورو میں 24 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال جاری۔ ہماری بھوک ہڑتال کا مقصد، مہنگائی ماجد حسین حیدر اور قومی کارکن کی گمشدگی کی آزادی کیلئے ہے بھوک ہڑتال کی رہنما ابرار مورائی، دانش میمن، نوید بھن، ظہیر ڈھلو، حسنین میمن، نعیم پیرزادو، شاہنواز بھٹی، آقاش میمن، شاہد سندھی اور دیگر نے کی ان کا کہنا تھا کہ عوام پر زور اور زبردستی کی حکمرانی ختم کی جائے سندھ ولیوں کی دھرتی ہے اور سندھ نے ہمیشہ سے ہی ایک ماں کا کردار نبھایا ہے سندھ میں بسنے والے سب سندھی بھائی ہیں پر ڈیجیٹل مردم شماری کے ذریعے بھائیوں میں پھوٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور زور زبردستی گمشدگی والے افراد کے لیے اپنا کردار ادا کرے، عوام پر مہنگائی کے بم گرائے غریبوں سے ایک وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے حکومت کو چاہئے کہ لوگوں کو ریلیف دے سستائی کرے آخر میں ان کا کہنا تھا سندھ میں قومی کارکنوں کی گمشدگی ایک افسوس والا مرحلہ چل پڑا ہے جس سے اب اساتذہ بھی محفوظ نہیں ہیں جو بھی اپنے حقوق کی بات کرتا ہے اس کے خلاف جھوٹے کیسز داخل کیئے جاتے ہیں اور اس کو گم کردیا جاتا ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو ختم کیا جائے اور گمشدہ قوکی کارکنوں کو تلاش کیا جائے اور ڈیجیٹل مردم شماری کو ختم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن