ترکیہ زلزلہ ،ایدھی فاؤنڈیشن کا 1000 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم 


سکھر(بیورو رپورٹ)ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان انفارمیشن ڈیسک کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے ترکیہ میں آ نے والے  زلزلے میں کے باعث تباہ شدہ شہروں  فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں گذشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی زیر نگرانی ترکیہ شہر (Hatay) 1000 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق ترکیہ کے متاثرہ 20ہزار سے زائدخاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکاہے اور مزید فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں جن متاثرہ کمپوں میں کھانا پکانے کی سہولت موجود نہیں وہاں فری کچن بھی قائم کئے گئے ہیں دوسری جانب ایدھی فائونڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے  دنیا بھر کے لوگوں بلخصوص پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ  ایدھی فاؤنڈیشن کے اس نیک مشن میں دل کھول کر عطایات جمع کرائے تاکہ ترکیہ اور شام کے متاثرہ خاندانوں کی مددہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن