عوامی شکایات دور کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے: رائو آصف زمان 


پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)عوامی شکایات کو تر جیحی بنیاد پر دور کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے منشیات فروشی ،ڈکیتی ،چوریوں  کے خاتمہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ یہاں پریس کلب انجمن صحافیاں کے پروگرام میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رائو آصف زمان نے کیاانہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تمام سرکل کے افسروں اور اہلکاروں کے علاوہ اپنے دفتر کے ملازمین کو ٹاسک دیا ہے کہ مجھے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے تا کہ میں دیکھ سکوں کہ کس شعبہ میں کتنا کام ہوا ہے صرف کاغذوں میں کارکردگی نہ دکھائی جائے بلکہ صحیح معنوں میں کام ہوتا ہوا نظر آئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ، گشت کے نظام اور ٹھیکری پہرہ کے ذریعے لوگوں کو جان و مال کا تحفظ کیا جائیگا دیرینہ دشمنی کے حامل افراد صلح کرانے کی معززین کے تعاون حتی المکان کوشش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن