ڈی ڈی ایچ او نوشہرہ ورکاں نے نجی ہسپتالوں،لیبارٹریز کا دورہ کیا


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل افضل رانا نے ان رجسٹرڈ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے خلاف مہم کے دوران شہر میں پرائیویٹ ہسپتالوں سٹی ہسپتال، نجف کلینک، شیخ عبداللہ ویلفیئر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام کو مہیا کی گئی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور این ایف ہسپتال کو قانون کے مطابق سہولیات کے فقدان پر وارننگ جاری کی جبکہ الشفائ، اور الپائن لیبارٹریز کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر سیل کر دیا  ۔

ای پیپر دی نیشن