حافظ آباد کے کارکن سب سے زیادہ گرفتاریاں دیں گے : شوکت علی بھٹی 


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی بھٹی کی قیادت میں کارواں گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہوا ۔ اس موقع پر شوکت علی بھٹی نے بتایا کہ انکے بھائی عمران حیدر بھٹی دیگر کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔انہوںنے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ گرفتاریاں حافظ آباد کے کارکن دیں گے ۔ ہمارے پاس اسوقت گرفتاری دینے والوں کی ایک لمبی لسٹ مرتب ہوچکی ہے اور ہمارا ہر کارکن کہہ رہا ہے کہ وہ پہلے گرفتاری دے گا۔

ای پیپر دی نیشن