گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی نثار اقبال بٹر ایڈووکیٹ ، امیدوار پی پی 59حسن اقبال بٹر اور چوہدری اقبال بٹر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اس لئے ہے کہ وہ ہر فورم پر غریب عوام کے حقوق کی بات کرتا ہے ، حکمران جتنے مرضی ظلم ڈھالے ،قوم عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہو چکی جو اپنا بدلہ الیکشن میں امپورٹڈ حکمران کو مسترد کرکے ضرور لے گی ،امپورٹڈ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو جانے کے باعث غریب عوام بدحال ہو چکے ،پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو صحت کارڈ دینے کا انقلابی اقدام کیا، امپورٹڈ سرکار سے عام آدمی کی میسر یہ سہولت برداشت نہیں ہوئی ۔