گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ ،سٹی جنرل سیکرٹری شاہد عثمان ابراہیم ،سینئر نائب صدرو محمد شعیب بٹ ، توفیق بٹ ،نواز چوہان،شیخ ثروت اکرام ،نائب صدور جمشید بٹ ، معظم رئوف مغل،انفارمیشن سیکرٹری عامر اکرام بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے کی بجائے فوٹو سیشن کرواتی رہیں جن بیچاروں نے گرفتاریاں دیں وہ انکی فیکٹریوں کے مزدور تھے جنہیں دھاڑی پر ساتھ لایا گیا تھا ،پہلوانو ں کے شہر کو پی ٹی آئی کا قلعہ کہنے والوں کا شو مکمل طور پر فلاپ ہو گیا ہے ،گوجرانوالہ کے غیور لوگ انکے جھانسے میں نہیں آنیوالے اور نہ ہی اب انکی ڈرامے بازیاں چلیں گی ،انہوں نے کہا جس طرح پی ٹی آئی دوسرے شہروں میں رسوا ء ہو کر آئی ہے اسی طرح گوجرانوالہ میں بھی انکا سیاسی جنازہ نکل گیا ، چند سو کارکن لیکر یہ گوجرانوالہ کا قلعہ فتح کرنے نکلے تھے جو ایک لطیفے سے کم نہیں ،انکے قائد عمران خان سمیت سب بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں جب عملی کام کا وقت آتا ہے تو میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔