سعد رضوی کی کال پرشہری آج کی ہڑتال کو کامیاب بنا ئیں:بصیرت علی چشتی


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ٹی ایل پی کے نامزد امیدوار پی پی64چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہا ہے کہ جان لیوا مہنگائی اور غربت نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ،منی بجٹ کے نام پر آئی ایم ایف کا ظالمانہ ایجنڈا ملک وقوم پر مسلط کیا جا رہا ہے عوام امیر تحریک لبیک پاکستان  علامہ سعد رضوی کی کال پر آج کی ہڑتال کو کامیاب بنا کر ذمہ دار اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ کالونی اور اکرام ٹائون میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مسزخالد سندھو، مسز عدنان مہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...