‘سیٹلائٹ ٹائون میں ٹریفک  مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل  کرا ئیں گے: راحیلہ اقبال

Feb 27, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اے ایس پی سول لائن راحیلہ اقبال نے کہا ہے کہ تجارتی طبقے کا ملکی معیشت کے استحکام‘ مضبوطی میں کلیدی کردار ہے ‘موجودہ نازک معاشی حالات میںتاجروں کو حکومتی پالیسیوں میں اس کاساتھ دینا چاہیے ‘سیٹلائٹ ٹائون میں ٹریفک مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کروایاجائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے انجمن تاجران سیٹلائٹ ٹائون کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا جس میں سرپرست اعلی ملک عبدالخالق‘صدر جمودالرحمن خان ‘جنر ل سیکرٹری حاجی ارشاد احمد اوردیگر شامل تھے اے ایس پی نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹائون میں تجاوزات کے خاتمہ اور ٹریفک کی روانی ‘سکیورٹی سمیت تمام مسائل کاحل ترجیحات میں سرفہرست رکھا جائے گا اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد کی طرف سے اے ایس پی سول لائن میڈم راحیلہ اقبا ل کو گلدستہ پیش  کیا۔

مزیدخبریں