کراچی (کامرس رپورٹر) سفیر جسٹس ہیلپ لائن یورپی یونین میاں مبین اختر گذشتہ دنوں پاکستان کے دورہ پر کراچی پہنچے جہاں وسیع حلقہ احباب ہونے کے ناطے ان کا گرم جوش استقبال کیا گیا، ان کے ساتھ خصوصی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا، میاں مبین اختر نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔میاں مبین اوورسیز پاکستانیوں کو سفارتی اور قانونی مدد فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں،اوورسیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہیں۔گذشتہ ہفتے سے پاکستان کے دورے پر ہیں ان کی کراچی آمد پر شہر میں بسنے والے ان کے وسیع حلقہ اجباب نے ان کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا صرف یہ ہی نہیں جبکہ سیاسی رہنماوں سے خصوصی نشستوں کا اہتمام بھی کیا، اولین فرض سمجھتے ہوئے انہوں نے قائد محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی، میاں مبین اختر نے بلاول ہاوس کا دورہ کیا جہاں پر میڈیا سیل کے انچارج فدا حسین ڈکن اور عثمان غازی سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، انہوں نے کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضی وہاب سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میاں مبین اختر نے اوورسیز پاکستانیوں کو پیش آنے والے واقعات سے بھی مرتضی وہاب کو آگاہ کیا جس پر مرتضی وہاب نے سات سمندر پار دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی مشکل میں مدد اور کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر میاں مبین اختر کی خدمات کو سراہا۔ممتاز علی شاہ اور اعلی عدلیہ کے دیگر ججز کی موجودگی میں اجرک اور ٹوپی پہنائی اور ان کے کام کو سراہا۔