درخت لگانا صدقہ جاریہ ، مذہبی اور قومی فریضہ ہے،اسسٹنٹ کمشنر مری


مری (نامہ نگار خصوصی ) مری کے مختلف علاقوں میں محکمہ جنگلات مری کی جانب سے موسم بہاراں کی شجر کاری مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں نہ صرف محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکار اپنا تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دوسرے محکمہ جات بھی شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیلات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر مری کامران حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مری انتظامیہ حکومت پنجاب کے ویژن کی روشنی میں مری میں موسم بہاراں کی شجر کاری مہم کو سرکاری سطح کے علاوہ عوامی سطح پر بھی شجر کاری مہم کو کامیاب بنا رہی ہے۔ سب محکمے ون یونٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور یہ ہمارا مزہبی اور قومی فریضہ ہے۔ اس فرض ک ادائیگی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ سو فیصد نتائج حاصل ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن