ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری آر ٹی اے اٹک نے مردم شماری میں ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی، پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے اسکولز وین تھانے میں بند کی جانے لگیں معصوم طلباء و طالبات کو پریشانی کاسامنا ڈی سی اٹک نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی مردم شماری کی تیاریوں میں مصروف انتظامیہ جن میں سیکرٹری آر ٹی اے اٹک سر فہرست ہیں نے ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے جس میں وہ پبلک ٹرانسپورٹ پکڑنے کی بجائے اسکولز وین کو پکڑ کر تھانے میں بند کر رہے ہیں گزشتہ رو زبھی انہوں نے تحصیل فتح جنگ میں متعدد اسکولز وین کو تھانہ میں بند کروا دیا سکول سے چھٹی کے وقت معصوم طلبا و طالبات شفٹ والی گاڑیوں کے انتظار میں دیر تک ذلیل ہوتے رہے عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے اپیل کی ہے کہ مردم شماری کے لئے اسکولز وین کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو پابند کیا جائے تا کہ طلباء وطالبات کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مردم شماری ،سیکرٹری آر ٹی اے اٹک نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی
Feb 27, 2023