فاطمہ الزہرہ ہسپتال چکری روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کا دوسرا مرحلہ

Feb 27, 2023

چکری (نامہ نگار)الپیال ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام بننے والے فاطمہ الزہرہ ہسپتال چکری روڈ راجڑ سٹاپ کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیرمین سویٹ ہوم زمرد خان تھے جبکہ دیگر شرکاء میں برگیڈئیر ریٹائرڈ جاوید الپیال، ریٹائرڈ کرنل اجمل صابر راجہ، جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر الیپال ،حاجی ظفر اقبال کینٹ بورڈ، ڈاکٹر احمد ضیاء راجپوت، چوہدری اعجاز انورکے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، برگیڈئیر ریٹائرڈ جاوید الپیال نے اس ہسپتال کی اہمیت و افادیت اور اس پر آنیو الے تمام اخراجات کے حوالے سے آگاہ کیا، اپنے خطاب میںزمرد خان نے کہا کہ اس علاقے کے گردنواح میں کوئی معیاری ہسپتال نہیں تھا اکثر خواتین زچکی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ جاتی تھیں ہم نے اس ٹرسٹ کے زیراہتمام اس بیڑے کی بنیاد رکھی جو اللہ کے فضل وکرم اور عوام کے تعاون سے اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس پر اب تک دس کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوچکی ہے اسے جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور فنکشنل کرنے کے لئے جدید ترین مشینری ، عملہ ،قابل ڈاکٹرز اور ادویات کے لئے مزید سرمائے کی ضرورت ہے جس کے لئے آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں