بوچھال کلاں( نامہ نگار)تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مبارک مہینہ ایک بھٹی ہے جس میں بندہ مومن کندن بن کر نکلتا ہے ۔ اللہ کریم کے احکامات میں مخلوق کی بھلائی ہے اور تعمیل حکم میں ہی مخلوق کی کامیابی ہے ۔عبادات ہماری ضرورت ہیں۔روزہ ایسی عبادت ہے جسے اللہ کریم نے سابقہ اقوام پر بھی نازل فرمایا۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے رمضان المبارک میں پرہیز گاری اور حضورحق کی کیفیت نصیب ہوتی ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم رمضان المبارک کے منتظر ہیں،کیا ہمارے اندر شوقِ عبادت ہے ،کہیں ہم عبادات کو بوجھ تو نہیں سمجھتے ؟وہ دارالعرفان منارہ میں روحانی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صحت و بیماری زندگی کے حصے ہیںاور یہ احساس زندگی دلاتے ہیں۔معمولات زندگی میں بے احتیاطی اور کمزوری ایمان کی کشتی میںوہ چھوٹا چھوٹا کنکر ہے جو کشتی کے ڈوبنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ایمان کے ساتھ عبادات آتی ہیں جن کی ادائیگی سے بندہ اپنے معاملات درست رکھتا ہے ۔روزہ دار کو خصوصی انعامات سے نوازا جاتا ہے ۔
رمضان المبارک کی بھٹی سے بندہ مومن کندن بن کر نکلتا ہے، امیر عبدالقدیر
Feb 27, 2023