نااہل ٹولے نے خود کو بچاتے بچاتے ملک ڈبو دیا،جمشید الطاف 

Feb 27, 2023


ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف نے کہا ہے کہ نااہل ٹولے نے خود کو بچاتے بچاتے ملک ڈبو دیاملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا عمران خان پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں فسطائی حکومت کے ہر ظلم کا مردانہ وارمقابلہ کریںگے عوام کرپٹ اور ظالم نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے مستقبل پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے لٹیروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریںگے ،،نوائے وقت ،،سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کی بجائے اقتدار کی فکر کھائے جا رہی ہے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ صاف و شفاف انتخابات ہیں انہوں نے کہا کہ نااہلوں کے ٹولے نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف کی جمہوری وآئینی حکومت پر شب خون مارنے کے بعد عوام کو جن ابتر حالات تک پہنچایا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پی ٹی آئی عوامی طاقت کے ذریعے انشااللہ دوتہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئے گی انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جھوٹے الزامات کردار کشی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر سے عوام بخوبی آگاہ ہیں.

مزیدخبریں