سنجوال (نامہ نگار ) عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک پاکستان کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے عمران خان کی سیاست صرف اور صرف انتقامی سیاست ہے وہ دوبارہ اپنے اقتدار حاصل کرنے کے لیے ملک فساد کی بنیاد رکھ رہا ہے اس کے غلط معاہدوں نے ملک کابیڑا غرق کر دیا ہے عوام اب اسکی باتوں پر آنے والے نہیں ہیں عمران خان کو عوام سے نہیں بلکہ اپنی زات کی فکر لگی ہوئی ہے ان خیالات کااظہار ضلعی صدر مسلم لیگ( ن) سلیم شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کے نواز شریف کا دور سنہری دور تھا ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن تھا ملک میں خوشحالی تھی غربت ۔بے روزگاری کا خاتمہ ہورہا تھا نواز شریف نے ملک پاکستان کی بہتری کے لیے بہت اہم کام کیے مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں اور مسلم لیگ( ن) کے لیے دن رات انتھک جہدوجہد کر رہی ہیں انہوں نے کہا کے عمران خان کو اپنا اقتدار جانے کا بہت غم ہے جس وجہ سے وہ اس ملک میں فساد برپا کرنے پر تلے ہوئے ہے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دکھیل رہے ہیں ساڑھے تین سالوں میں اس کے دور اقتدار میں ملک ترقی نہیں کر سکا بے روزگاری ۔ غربت ۔جہالت میں اضافہ ہوا سابقہ دور میں عمران خان صرف اور صرف انتقام کی سیاست کی غریب عوام کے حقوق ضبط کیے مسلم لیگ عوامی جماعت ہے آئندہ آنے والا دور دوبارہ مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا۔
عمران خان نے پاکستان کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ،سلیم شہزاد
Feb 27, 2023