کفایت شعاری مہم کاااعلان کافی نہیں، عملی اقدامات کرنے ہونگے، عبدالقدیرخاموش 


اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے کفایت شعاری مہم کاااعلان کافی نہیں عملی اقدامات اٹھاناہوں گے ،ہمارے پاس معاشی بحالی پر توجہ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،سیاسی افراتفری کاخاتمہ کیاجائے فریقین مذاکرات کے ذریعے مسائل کوحل کریں ،دآئی ایم ایف کی ایما پرفاعی بجٹ میں کٹوتی کی خبریں تشویشناک ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی رہنمائوں حاجی عبدالغفارسلفی،حاجی محمدشفیق انصاری،چوہدری شعیب گوندل ،ثنا  اللہ ڈار، ابوبکر قدوسی ،حافظ محمدانس ظہیر،حافظ عبدالباسط،حافظ انعام الرحمن ڈار ودیگرسے گفتگوکرتے ہوئے کیا علامہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہاکہ حکومت کی طرف سے سادگی اور کفایت شعاری کو اپنانے کا فیصلہ خوش اقدام ہے مگراس کاعملی ثبوت بھی قوم کے سامنے رکھاجائے کفایت شعاری اورسادگی کا مستقل قومی رویہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک معاشی بحران سے نکل سکے سیاستدانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے تمام سٹیک ہولڈروں کی مشاورت سے آئندہ بیس سالہ معاشی پلان بنایاجائے اوپھرجوبھی حکومت برسراقتدارآئے اس پرعمل کرنے کاپابندبنایاجائے ڈھنگ ٹپائوپالیسیاں ہمیں بحران سے نہیں نکال سکتیں ۔

ای پیپر دی نیشن