اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ (ایس اکیو ایم)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں پر قابو پا نے کے لیے سیاسی استحکام لا نا ہو گا ، معاشی بحالی کے لیے سیاسی افراتفری کاخاتمہ کیاجائے فریقین مذاکرات کے ذریعے مسائل کوحل کریں۔یہاں سے جاری بیان میں ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اتفاق و اتحاد میں ہی ہے موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر ملک کو درپیش مسائل کا حل تلاش کریں ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کفایت شعاری مہم کاااعلانخوش آئند ہے لیکن اس کے حوالے سے عملی اقدامات کیے جا نے چاہئیں تاکہ عوام کو اس مہم پر عملدرآمد ہو تا نظر آئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو شدید معاشی اور مالی بحرانوں کا سامنا ہے لیکن ان بحرانوں پر قابو پا نے کے لیے سب سے پہلے سیاسی استحکام لا نا ہو گا ملک کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں سیاسی طور پر مستحکم ہو نا ہے اور یہ صرف اور صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب تمام سیاسی قیادت دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک پیج پر آئے۔ہمارے پاس معاشی بحالی پر توجہ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،سیاسی افراتفری کاخاتمہ کیاجائے فریقین مذاکرات کے ذریعے مسائل کوحل کریں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ایسے میں اتفاق واتحاد انتہائی ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی سلامتی اداروں اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربا نیاں دی ہیں کہیں ایسا نہ ہو یہ قربا نیاں ضائع ہو جائیں دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر نی چاہیئے ایس کیو ایم اس حوالے ہر قسم کی سپورٹ فراہم کر نے کو تیار ہے ۔