اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام طالبات کیلئے پچیسویں سالانہ کھیلوں کا انعقاد پاکستان سویٹ ہوم کے گراؤنڈ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اکبر ناصر خان انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد تھے۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے پنجاب کالجز کی کاوشوں کو بہت سراہا اور طالبات کی پرجوش شرکت اور چاروں صوبوں کے ثقافت کو ایک ساتھ اجاگر کرنے کی بہت تعریف کی۔ سپورٹس میلے میں وسیم ارشد مینیجنگ ڈائریکٹر منسٹری آف اسٹبلیشمنٹ نے بھی شرکت کی اور مختلف سٹالز اور ثقافتی نمائش کا دورہ کیا۔ کھیلوں میں رسی کشی، اور مختلف دوڑوں کے مقابلے کروائے گئے۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان زمرد خان (چیف ایگزیکٹو پاکستان سویٹ ہوم نے طالبات میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔کھیلوں کے مقابلوں اس سال نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے دو کیمپس ہیں پہلی پوزیشن فاطمہ ہاؤس پی سی ڈبلیو 82۔ اے راولپنڈی کیمپس اور رابعہ ہاؤس ہل ہاؤس کیمپس ایچ 11 اسلام آبادنے حاصل کی۔ جبکہ دوسری پوزیشن حفضہ ہاؤس نے حاصل کی۔ ڈائریکٹر پنجاب کالجز چوہدری محمد اکرم نے مہمان خصوصی ہاؤس انچارج پرنسپلز کا شکریہ ادا کیااور طالبات کی بھرپور شرکت پر ان کیلئے کیش انعامات کا بھی اعلان کیا۔
پنجاب کالجز کے زیر اہتمام طالبات کیلئے پچیسویں سالانہ کھیلوں کا انعقاد
Feb 27, 2023