چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملےکا جواب دیا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے، پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مارگرایا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود میں آنے والا بھارتی ہوا باز گرفتار ہوا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دو ٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔