میلسی(تحصیل رپورٹر ) تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت نے اپنے اقدامات کے باعث حکومتی خزانہ خالی کر کے رکھ دیا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عوام مہم کے دوران جلہ جیم اور قصبہ کوٹ مظفر میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا ہے آئے روز پٹرول ڈیزل کھاد چینی آٹا اور دیگراشیائے صرف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے آنے والے الیکشن میں عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے قوم واپس لا کر وزیراعظم بنائے گی۔