بینظیر انکم سپورٹ رقم میں 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے :نوابزادہ افتخار احمد 


شاہجمال (نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں فوری طور 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے   پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد عام آدمی کو حق پہنچانا ہے نوابزادہ افتخار احمد خان ایم این اے وفاقی وزیر مملکت برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے خانگڑھ بے نظیر پروگرام کے نئے دفتر کا دورہ پر کیا۔ ان کے ساتھ اس موقع پر ضلع مظفرگڑھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج جہانزیب  کھرل نے ان کو بریفنگ دی۔اس موقع پر جمع لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈائنامک رجسٹری کا افتتاح کر دیا ہے اِس پروگرام کا مقصد ملک کے کمزور ترین طبقہ خواتین کی زندگیوں میں انقلاب لانا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صاف شفاف ترین ادارہ بنایا ہے۔  افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان دورانِ اقتدار کہتا تھا کہ وہ اس لئے حکومت میں نہیں آیا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں دیکھے، لیکن ہمیں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھی دیکھنی ہیں۔  ہم حکومت میں ہم آئے ہیں کہ عام آدمی کو ریلیف دے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن