ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم

Feb 27, 2023 | 16:59

ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  آئزل آف مین کی کرکٹ ٹیم اتوار کو اسپین کے خلاف بین الاقوامی میچ میں صرف 10 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔یہ  مردوں کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ  کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔اسپین نے ٹاس جیت کر آئزل آف مین کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پوری ٹیم صرف 8.4 اوورز میں 10 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔جوزف بوروز 4 جبکہ جارج بوروز، لیوک وارڈ اور جیکب بٹلر 2،2 رنز بناسکے۔اسپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے 4،4 جبکہ لورنے برنس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپین نے 11 رنز کا ہدف صرف 2 گیندوں پر حاصل کرلیا۔اویس احمد نے دو گیندوں پر دو چھکے لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے کم ترین اسکور 15 رنز تھا  جو گزشتہ برس بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز نے بنایا تھا۔

مزیدخبریں