اداکارہ اشنا شاہ اپنی شادی کے جوڑے اور رقص پر تنقید کرنے والے ناقدین پر برس پڑیں۔حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اشنا جہاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں وہیں انہیں اپنی شادی کے لباس اور رقص کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا اشنا شاہ کی شادی کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے دن عریاں لباس پہن کر پاکستانی رسم و رواج کو مجروح کیا ہے ساتھ ہی ان کے مغربی ڈانس اسٹائل پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے اور شوہر کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ اللہ ہمیں خوش رکھے آمین‘۔