عمرہ زائرین کے لیے عمرہ ویزہ کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ملائیشیا کے عمرہ زائرین کے لیے نئی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔وزارت کے مطابق ملائیشیا کے عمرہ زائرین کے لیے عمرہ ویزہ کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی ہے اور کسی بھی وزیرے پر سعودی عرب آنے والے ملائیشین شہری کو عمرہ کی سہولت کی دی جائے گی۔ملائیشیا کے عمرہ زائرین کے لیے عمرہ ویزہ کی کارروائی 24 گھنٹے کے اندر مکمل کی جائے گی اور ویزہ کی میعاد 90 دن ہو گی۔ان سہولیات پر عملدرآمد فوری کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملائیشین عمرہ زائرین رہائش اور ٹرانسپورٹ کا انتخاب نسک پلیٹ فارم کے ذریعے کر سکیں گے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی تعداد متعین نہیں ہے ، زائرین اپنی سہولت سےجتنی بارچاہیں عمرہ کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ پرمٹ میں درج تاریخ اور وقت کی پابندی ضروری ہے ، وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ زائرین مملکت سےواپسی کیلئےٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں جبکہ فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔

 
 

ای پیپر دی نیشن