پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر قومی اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی جانب سے بلایا گیا قومی اسمبلی اجلاس غیر آئینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا مؤقف بالکل درست ہے، صدر آئین کے تحت اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اگر قومی اسمبلی کی بہت ساری مخصوص سیٹیں خالی ہوں تو پھر اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک مخصوص سیٹوں کا فائنل نہیں ہوتا صدر مملکت بالکل درست ہیں۔ آئین میں اسپیکر کے پاس کوئی ایسا اختیار نہیں کہ اجلاس بلا سکیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اجلاس صرف اور صرف صدر مملکت ہی بلا سکتے ہیں۔ اسپیکر کی جانب سے بلایا جانے والا اجلاس غیر آئینی ہوگا۔