آپریشن‘‘ سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو 5 سال مکمل‘ جارحیت کا طاقت سے جواب دیں گے: چیئرمین چیفس کمیٹی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے 5 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج‘ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا پیغام جاری کیا ہے۔ 29 فروری 2019 ء ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے اس دن پاکستانی عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان نے بھارتی سیاسی تحفظات اور انتخابی خدشات کے باعث بلاجواز جارحیت کا جواب دیا۔ اس دن کے واقعات نے پاکستان کی مسلح افواج کی مکمل  آپریشنل صلاحیتوں کو ظاہر کیا۔ پاک فوج کی استقامت اور قابلیت کا اعتراف دنیا بھر سے عسکری ماہرین و تجزیہ کاروں نے کیا۔ مسلح افواج نے مؤثر طریقے سے حقائق سے برعکس بھارتی دعوؤں کو رد کیا۔ ہماری خود مختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا‘ علاقائی سالمیت اور عوام کے خلاف جارحیت کا ہر دفعہ بھرپور جواب دیا جائے گا‘ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے‘ افواج پاکستان زندہ باد‘ پاکستان پائندہ باد

ای پیپر دی نیشن