لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو مریم نواز کی صورت اچھا چیف ایگزیکٹیو مل گیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ایوان کا تقدس سب کی ذمے داری ہے، 26 فروری پاکستان اور پنجاب کے لیے اہم دن ہے، ہم روز کہہ رہے ہیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم نے کبھی ڈپٹی سپیکر کے بال نہیں نوچے، نہ دھینگا مشتی کی۔انہوں نے کہا کسی وزیرِاعلیٰ نے ہاوس کو وقت نہیں دیا، ہماری وزیرِ اعلیٰ ہر فورم پر نظر آئیں گی۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی جا رہے ہیں، وہ وہاں حلف لیں گے، اسلم اقبال نفری سے ڈرتے تو فرعون نہ بنتے۔عظمیٰ بخاری نے کہا جو زبان ہم نے بھگتی ہے، ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر پچھتاوا کرنا پڑے، مریم نواز مختلف وزیرِ اعلیٰ ہوں گی، ان کا کام کرنے کا سٹائل مختلف ہو گا۔
مریم مختلف وزیرِ اعلیٰ ہوں گی، ان کا کام کرنے کا سٹائل الگ ہو گا‘ عظمیٰ بخاری
Feb 27, 2024