لاہور(نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے حکومتی کاموں میں اہلیہ کی مدد کے سوال پر دلچسپ جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کو مریم کے والد اور چچا نے بہت اچھے طریقے سے چلایا اور اب بھی سب اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا اللہ تعالی پنجاب کے حق میں بہت بہتر کریگا۔ صحافی نے سوال کیا پنجاب کے کاموں میں کیا آپ بھی مدد کریں گے؟ اس پر کیپٹن ریٹارڈ صفدرکہا ہم تو 33 سال سے مدد ہی کر رہے ہیں۔