اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) الیکشن کمشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمشن کا اہم اجلاس ہوا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن کا فل بنچ آج کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر سماعت کرے گا۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق اوپن کورٹ میں سماعت سے قانونی معاونت ہو گی۔کمشن نے خالد مقبول صدیقی، محمود خان، مولوی اقبال حیدر اور کنزالسعادت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو نشستیں دینا یا نہ دینا الیکشن کمشن کی صوابدید ہے۔
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا معاملہ، الیکشن کمشن آج اوپن سماعت کریگا
Feb 27, 2024