اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کو با اختیار بنانا بے حد ضروری ہے، اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ تنوع ہماری طاقت ہے،امریکی سفیر نے کہا کہ آج ہم مختلف شعبوں میں تنوع دیکھ رہے ہیں، تنوع سے کمیونٹیز اور ملک ترقی کرتے ہیں، پاکستان سے موسمیاتی تغیر، صاف توانائی اور زراعت میں تعاون کر رہے ہیں۔