لاہور( این این آئی)غیرقانونی افغان باشندوں کاپاکستان سے انخلا ء جاری ہے،واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 98ہزار سے زائدہو گئی۔19فروری سے 25فروری تک 5ہزار 386افغان شہری اپنے ملک واپس چلے گئے، پاکستان چھوڑنے والوں میں 1764 مرد، 1120 خواتین اور 2484بچے شامل تھے۔ 237افغان خاندانوں کی 212گاڑیوں میں اپنیوطن واپسی عمل میں لائی گئی،اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 98ہزار 228ہو چکی ہے۔
غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی، تعداد 4 لاکھ 98 ہزار سے زائد
Feb 27, 2024