صدر پر لازم ہے وہ وزیراعظم کی سمری پر بلا تاخیر قومی اسمبلی اجلاس طلب کریں،شازیہ مری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سیکریٹر ی اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر کی طرف سے نئی منتخب اسمبلی کے اجلاس بلانے میں تاخیر اپنے اختیار کا ناجائز استعمال ہے۔ صدر پر لازم ہے کہ وہ وزیراعظم کی سمری پر بلا تاخیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں تاکہ قومی اسمبلی متحرک ہو ۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدر ایک شخص کی وفاداری کے بجائے آئین کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی صدر ہے جس نے ماضی میں قومی اسمبلی کو غیرآئینی طریقے سے ختم کیا۔ صدر علوی کی ہر آئین شکنی اور عہدے کا غلط استعمال تاریخ کا حصہ رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات مکمل ہونے پر صدر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدر آئین پر عمل کرے یا صدارتی منصب چھوڑ دیں ۔ آمر ضیاالحق نے الیکشن کے 30 دن پورے ہونے تک اجلاس بلانے کی شک ہی نکال دی تھی جس کو جمہوری حکومت نے بحال کیا تھا۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد صدر 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...