فیصل آباد‘ گگومنڈی‘ پیر محل‘ بچی‘ خاتون  اور بیوٹی پارلر ورکر سے زیادتی

فیصل آباد‘ گگومنڈی‘ پیر محل (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) اوباشوں نے دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا، تھانہ بچیانہ کی رہائشی ساجدہ بی بی کی جواں سال بھتیجی (ک) گھر میں اکیلی تھی کہ دو اوباش ملزم گھر میں گھس آئے اور اسے اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق اوباش نے گھر بلا کر بیوٹی پارلر ورکر کی عزت لوٹ لی۔ 249 ای بی کے رہائشی نوید انجم نے مقامی بیوٹی پالر ورکر (آ) کو فون کر کے اپنی بیوی کا فیشل کرانے کے بہانے گھر بلایا (آ) گھر پہنچی تو نوید انجم نے کمرے میں لے کر گن پوائنٹ پر اس سے زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق اوباش نے  12سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  درکھانہ بیلٹ کے گائوں کے رہائشی یاسر عرفات نے موقف اختیار کیا ہے کہ بارہ سالہ بیٹی (خ) اپنی نانی کے گھر سوئی ہوئی تھی کہ اوباش مجاہد علی نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہو ئے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن