لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مغلپورہ کے علاقے میں مزمل کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں شمس سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ کے علاقے میں جواد سے 2لاکھ 12 ہزار نقدی اور موبائل فون، باٹاپور کے علاقے میں اسلم سے ایک لاکھ22 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفیٰ ٹاؤن میں پرویز سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے، مانگا منڈی میں محمد یعقوب سے گن پوائنٹ پر 90ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں انور سے اسلحہ کے زور پر 75 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقے میں ضیاء سے 60ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال کے علاقے میں مجید سے 55ہزار روپے اور موبائل فون، سول لائن کے علاقے میں عبداللہ سے 17ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن کے علاقے میں اختر سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ہنجروال، لیاقت آباد، رائیونڈ اور ہربنس پورہ کے علاقوں میں سے 4 گاڑیاں جبکہ مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، گرین ٹائون، مغلپورہ، مزنگ، لوئر مال اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔