لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام نے ان انتخابات میںپراپیگنڈا کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سعد رفیق نے کہا کہ انہوںنے ہر ظلم برداشت کیا لیکن نہ اپنا راستہ بدلہ اور نہ ہی اپنا نظریہ چھوڑا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابی جدوجہد میں ن لیگ کا بھرپور ساتھ دیا۔ انتخابی نتائج کا فیصلہ کھلے دل سے قبول کیا ہے۔