لاہور(خصوصی نامہ نگار )سنی تحریک کے نامزد امیدواربرائے وزیر اعلیٰ رانا آفتاب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا آج کا دن جمہوری عمل کا دن تھا،سپیکر نے اس دن کو سیاسی دن بنا دیا ،میں آج بات کرنا چاہتا تھا،ہم نے جمہوری عمل سے باہر نہیں جانا تھا،اندرون اور سیاسی جانشینوں کی پیداوار نے جمہوریت کو پلنے نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا تھی،سپیکر کو گمان ہے انہیں آئین پر دسترس ہے،ہمارے ممبران اسمبلی کے گیٹ پر موجود ہیں،میاں اسلم‘ حافظ فرحت اور دوسرے ممبران کو اسمبلی لایا جائے میں اس پر بات کرنا چاہتا تھا۔
جمہوری عمل کے دن کو سپیکر نے سیاسی بنا دیا: رانا آفتاب
Feb 27, 2024