صدر کا  اجلاس کو مخصوص نشستوں سے مشروط کرنا قابل افسوس:شیری رحمان

Feb 27, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نا بلانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ  وزارت برائے پارلیمانی امور نے چند روز پہلے صدر عارف علوی کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھیجی تھی، تاہم صدر نے  تاحال سمری پر دستخط نہیں کئے، صدر کی جانب سے اجلاس کو مخصوص نشستوں کے فیصلے سے مشروط کرنا قابل افسوس ہے، عارف علوی کا دور پہلے ہی تنازعات کا شکار رہا ہے،  جانے سے پہلے بھی وہ صدارتی نہیں تحریک انصاف کے حلف کی پاسداری کر رہے ہیں، آئین کے آرٹیکل (2) 91 کے تحت الیکشن کے بعد 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، آئین میں اجلاس کو کسی زیر التواء معاملے سے مشروط نہیں کیا گیا،  عارف علوی نے ہمشیہ آئینی بحران پیدا کرنی کی کوشش کی ہے،  ان کو جانے سے پہلے ایسے کسی بھی غیر آئینی اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں