علی امین گنڈاپور آزاد حیثیت سے وزیر اعلیٰ کے پی کا الیکشن لڑینگے

Feb 27, 2024

پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کے مطابق علی امین گنڈا پور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں۔انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ کا انتخاب آزاد حیثیت سے لڑیں گے، انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدارت کیلئے بھی کاغذات جمع کرا دئیے ہیں۔شوکت یوسف زئی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد علی امین انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ سکتے اس لیے وہ اس میں شامل نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں