افغان وزارت تعلیم نے 700 ’’گھوسٹ سکول‘‘  ختم کر دیئے 

Feb 27, 2024

کابل(شِنہوا)افغانستان میں عبوری حکومت کی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں 700 "گھوسٹ سکولوں" کی نشاندہی کر کے انہیں بند کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان منصور احمد حمزہ نے پیر کو  مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز   کو بتایا کہ وزارت تعلیم نے دو سال سے زیادہ عرصہ قبل حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 700 'گھوسٹ سکولوں' کو سرکاری فہرستوں سے نکال دیا ہے۔میڈیا کے مطابق افغانستان میں سابقہ امریکی حمایت یافتہ حکومت کے دوران گھوسٹ سکول، اساتذہ، طلبا، فوجی اور پولیس اہلکار صرف غیر ملکی عطیہ دہندگان سے غیر قانونی طور پر پیسے حاصل کررہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزارت تعلیم کی معلومات کی بنیاد پر، افغانستان میں 18ہزار سے زیادہ پرائمری، سیکنڈری اور ہائی سکول قائم ہیں جہاں اس وقت 2 لاکھ 60 ہزار اساتذہ کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں