شہدائے پولیس کوخراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شہداء فیملیز قذافی سٹیڈیم مدعو

لاہور(نامہ نگار)شہدائے پولیس کی قربانیوں کوخراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہداء کے اہل ِخانہ کو قذافی سٹیڈیم مدعو کیا گیا۔ شہدائے پولیس کی 30فیملیزپولیس ریسپانس فورس کی گاڑیوں کے قافلے میں قذافی سٹیڈیم پہنچیں۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضیٰ کمیل اور ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے شہدائے پولیس کی فیملیز کا شاندار استقبال کیا۔ شہدائے پولیس کے اہل ِ خانہ اور بچوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا میچ دیکھا۔لاہور پولیس کے سینئرپولیس افسران نے شہدا ء کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ پولیس افسران شہد ائے پولیس کے بچوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پرپولیس افسران نے شہداء کے بچوں کے ساتھ وقت گذارا۔شہدائے پولیس کے اہل ِخانہ نے سٹیڈیم بلانے پرسی سی پی او لاہور کا  شکریہ ادا کیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء ہمارا فخر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن