لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے‘ بابر صاحب دین 

لاہور(خبرنگار) شہر کو چمکانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر ٹولنٹن مارکیٹ میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تینوں شفٹوں میں صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ برڈز مارکیٹ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ بھی کی گئی جبکہ زیرو ویسٹ آپریشن کے ساتھ ساتھ ٹولنٹن مارکیٹ میں عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن