لاہور ( نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، چوہدری شہباز،میاں طارق، نگہت شیخ ،ملک فیصل کھوکھر،صبغت اللہ سلطان سید توصیف شاہ، اور علی پرویز ملک سمیت دیگر نے مریم نواز کو تاریخ رقم کرنے اور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبار کباد دی ہے۔ اور کہا ہے کہ مریم نواز ہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
مریم نواز کووزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ن لیگ لاہور
Feb 27, 2024