بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کاجینا محال کردیا ہے‘ خورشید احمد 

 لاہور(نیوز رپورٹر)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوںسے پْرزورمطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دن بدن ضروریات زندگی کی اشیاء میںکمر توڑ مہنگائی،عام بے روزگاری میں اضافہ اورتعلیمی سہولت کی عدم فراہمی اورسماج میں امیروغریب کے مابین بے پناہ فرق کو دور کرانے کیلئے دوررس اقتصادی وسماجی اصلاحات کا نفاذ کرائیں۔ بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کاجینا محال کردیا ہے ‘وطن عزیز کو غیر ملکی قرضوں کے بھاری بوجھ سے چھٹکارا دلائیں۔سماج میں جاگیرداری اورسرمایہ داری کے فرسودہ نظام کو ختم کرکے محنت کشوں اور غریب عوام کی فلاح وبہبودکو یقینی بنائیں جبکہ اس وقت پاکستان کو غیرملکی قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبا  دیاگیا ہے جس کی وجہ سے قومی صنعت ،تجارت اور  زراعت سخت متاثرہورہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...