لاہور ( لیڈی رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر( تمغہ امتیاز ) نے کہا ہے کہ سائنسی ایجادات کے ساتھ سماجی اور معاشرتی علوم کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی۔ سائنس وٹیکنالوجی کے ساتھ سماجی علوم بھی ناگزیر ہیںاس امر کا اظہار انہوں نے کنیئرڈ کالج برائے خواتین کی"چوتھی بین الاقوامی کانفرنس آن سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز" کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہم سائنس کی ترقی سے اْ س وقت تک مْستفید نہیں ہو سکتے جب تک ہم بشری ومعا شرتی علوم اور انسانی رویوں سے صحیح طریقے سے آشنا نہ ہوں۔ مصنوعی ذہانت کے دورمیں مسائل کوسماجی علوم کے زاویے سے بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔