گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز تارڑ نے کہا ہے کہ انسانیت کو آج اسلام کے عادلانہ نظام زندگی کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ تعلیم القرآن کے سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا محمد اکبر نقشبندی، اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی بالادستی میں ہی امت مسلمہ کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔اسلام نے معاشرے کی اصلاح و فلاح کیلئے ہر شخص کے حقوق متعین کر دیئے ہیں۔اسلام مکمل ضابطہ حیات اور اسکی آفاقی تعلیمات ابدی اور دائمی ہیں۔
انسانیت کو آج اسلام کے عادلانہ نظام زندگی کی ضرورت ہے:سرفراز تارڑ
Feb 27, 2024