پُرامن اور خاموش انقلاب ، عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیا:چوہدری طارق 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) راہنما تحریک انصاف چوہدری محمد طارق گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ایک پُرامن اور خاموش انقلاب آیا ہے عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیا ہے۔بلاشبہ عمران خان جیسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں قوم انکے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ملک کو نقصان خط لکھنے سے نہیں بلکہ مینڈیٹ چوری کرنے سے ہوتا ہے۔ کوئی قدم ریاست، جمہوریت یا ملک کے خلاف نہیں ہوگا۔ عمران نے ہمیشہ کہا یہ ملک بھی میرا ادارے بھی میرے اس ملک کی خاطر ہی وہ آج جیل میں ہیں۔آئی ایم ایف کو یہ کہا جارہا ہے کہ یہ مینڈیٹ چور حکومت ہے جو پاکستان کی عوام نمائندگی نہیں کرتی اس لیے ضروری ہے کہ ان سے دھاندلی زدہ حلقوں کا آڈٹ کروایا جائے۔ گوجرانوالہ اب تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے ۔ خان نے ملکی وقار اور قوم کی خودداری پر سمجھوتا نہ کرتے ہوئے اپنی حکومت قربان کر دی تھی۔ پاکستان کی عوام کی حقیقی آزادی کی خاطر 6 ماہ سے پابند سلاسل کپتان نے کسی طرح کی ڈیل نہیں کی۔ِ

ای پیپر دی نیشن